لاہورائیرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام،چینی باشندہ گرفتار، رقم برآمد

لاہورائیرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام،چینی باشندہ گرفتار، رقم برآمد

  



لاہور(این این آئی) محکمہ کسٹمز نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی،چینی مسافر سے بھاری رقم برآمد کرکے حراست میں لے لیا گیا۔ بیرون ملک جانے والے چینی باشندے ایکس زیڈنگ ڈونگ سے جوائنٹ سرچ بیگجز کاؤنٹر پر چیکنگ کے دوران 17ہزار امریکی ڈالرز، 25600 یوآن اور25780  ہندوستانی روپے برآمد کر لئے گئے۔ چینی مسافر لاہور ائیر پورٹ سے چائنہ ائیر کی پرواز 6018 سے ارمچی جا رہا تھا۔کسٹمز حکام نے کرنسی برآمد کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 منی لانڈرنگ

مزید : صفحہ آخر