سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں موسمیاتی تبدیلی اطلاعات و نشریات کے اجلاس آج ہونگے
اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس آج (پیر کو) پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں منعقد ہو گا جس کی صدارت کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر ستارہ ایاز کریں گی۔اجلاس میں سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے حکام کمیٹی کو اسلام آباد کو صاف ستھرا رکھنے اور کچرے سے متاثرہ جگہ اور صنعتی آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات بارے بریفنگ دیں گے۔ادھر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کا اجلاس بھی آج پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کریں گے۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کمیٹی کو ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔
کمیٹیاں اجلاس