میری بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں، میڈیا پر پراپیگنڈا ہو رہا ہے، اسحق ڈار

میری بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں، میڈیا پر پراپیگنڈا ہو رہا ہے، اسحق ڈار

  



لندن (آئی این پی)سابق وزیرخزانہ اورن لیگی رہنما اسحق ڈار نے کہاہے کہ میر ے خلاف میڈیاپرپراپیگنڈا کیاجارہاہے  میری بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں، مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں چالیس سال کی کم ترین مہنگائی اور شرح منافع اور 23 سال کی بلند ریونیو گروتھ تھی  جس کو ہم نے 1946 ارب سے 38 سو ارب تک پہنچایا اسی طرح ہم نے پاکستان کے تینوں سٹاک مارکیٹس کا انضمام کیا اس میں اصلاحات لائیں،پاکستان اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک مالی خسارہ تمام وزراء اور تمام اداروں پر لاگو نہیں ہوتا۔ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق وزیرخزانہ اورن لیگی رہنما اسحاق ڈار  نے کہاہے کہ کہ   میر ے خلاف  میڈیاپرپراپیگنڈا کیاجارہاہے  میری بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے  دورحکومت میں ان  کے وقت میں مہنگائی اور قرضے کم جبکہ سٹاک ایکس چینج اورکرنسی مستحکم تھی،اپنی وزارت کے دوران کبھی ذاتی مفادنہیں اٹھایا، مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میاں صاحب کے 4 سالہ دور اقتدار کے اختتام پر جب تحریک انصاف نے افراتفری شروع کی تو سیاسی بدنظمی کسی بھی معیشت کیلئے ٹھیک نہیں ہوتی، سرمایہ کار کا اعتماد ختم ہوجاتا ہے۔

اسحق ڈار

مزید : صفحہ آخر