لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ‘ ملازمین کی تعیناتی بارے پلان فائنل

لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ‘ ملازمین کی تعیناتی بارے پلان فائنل

  



ملتان(سپیشل رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان نے ملازمین کی تعیناتی بارے پلان ترتیب دے دیا ہے اس ضمن میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان ارشد گوپانگ کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں  فیصلہ کیا گیا کہ گڈز ایگزٹ ٹیکس کیڈر کے ایسے تمام ملازمین جو ضلع کونسل میں  کام کر رہے تھے نئے بلدیاتی سیٹ اپ 2019کے تحت تشکیل شدہ تحصیل کونسل میں  ایڈجسٹ کئے(بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

جائیں گے۔ضلع کونسل میں  کام کرنیوالے ملازمین آبادی کے لحاظ سے بننے والی تحصیل کونسلوں  میں ایڈجسٹ کئے جائیں گے۔ اوکٹرائے کیڈر کے ملازمین کو انکی اصل اربن لوکل کونسل میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ میونسپل کمیٹیز میں  تعینات ایسے ملازمین جو سابق ٹاون کمیٹیوں کے تحت کام کر رہے تھے اب اپنے اصل ٹاون میں  ایڈجسٹ ہوں گے، اسی طرح میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیز اور میٹرو پولٹین میں  بھی کام کرنیوالے والے کی ایڈجسٹ بارے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

پلان

مزید : ملتان صفحہ آخر