ضلع راجن پور‘ 28تعلیمی اداروں سے سربراہ غائب‘ انتظامی معاملات متاثر
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع راجن پور میں 28 ہائیر، ہائی اور ایلمنٹری گرلز وبوائز سکولز ہیڈ ماسٹرز کی عدم تعیناتی سے ان سکولز میں تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہونے لگی ہیں سکولوں کے مالی وانتظا می معاملات بھی متاثر ہورہے ہیں محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے کم وبیش دوسال کاعرصہ گذر نے کے(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)
باوجود ان سکولوں میں ہیڈ ماسٹرز تعینات نہ کئے ہیں عوامی وشہری حلقوں اوروالدین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ضلع راجن پور میں گرلز وبوائز ہائی ومڈل سکولز میں ہیڈ ماسٹرز وہیڈ مسٹریسز تعینات کئے جائیں تاکہ تدریسی اُمور باآسانی طور پر جاری رکھے جاسکیں۔
متاثر