ریکارڈ سنٹر ملازمین کی ہڑتال‘ انتظامیہ بھی متحرک‘ پٹواریوں سے مشاورت شروع

  ریکارڈ سنٹر ملازمین کی ہڑتال‘ انتظامیہ بھی متحرک‘ پٹواریوں سے مشاورت ...

  



مظفر گڑھ(نامہ نگار)حکومت پنجاب نے لینڈ ریکارڈ سنٹرز کے ملازمین کی لاہور میں جاری غیر معینہ ہڑتال سے درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیئے پنجاب بھر سے 105 ان پٹواریوں سے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے جنہوں نے لینڈ ریکارڈ سے متعلقہ ٹریننگ حاصل کی اور پھر اپنی تحصیلوں میں پٹواریوں کو ٹریننگ دی زرائع کے مطابق سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو شوکت علی نے ماسٹر ٹرینرز سے تفصیلی گفتگو کی(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

مظفر گڑھ سے طارق شفیع اعوان،سید تنویر حیدر شاہ بخاری نے ایس ایم بی آر کو بتایا کہ کمپیوٹر ٹریننگ حاصل کرنیوالے پٹواریوں کی تعداد پنجاب میں سینکڑوں سے تجاوز کر چکی ہے اور ہمیں ویلج آفیسرز بارے بھی ابہام ہے کہ حکومت نئی بھرتی کرے گی یا گریجوایٹ اور ماسٹر ٹرینرز کو بھی ویلج آفیسرز تعنیات کیا جائیگا جس پر ایس ایم بی آر نے بتایا کہ اس ضمن میں لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے اور محکمہ گریجوایٹ ملازمین کو ترجیع دیگا، ملاقات میں لینڈ ریکارڈ سنٹر ملازمین کی جانب سے ہڑتال،کمپیوٹرائز جمعبندیوں کی تیاری میں مبینہ غفلت،ریکارڈ سکیننگ کے بعد انتقالا ت کی مسنگ، خسرہ جات میں مبینہ ردو بدل سمیت دیگر محکمانہ امور زیر بحث آئے،زرائع کے مطابق پنجاب حکومت متبادل کے طور پر گریجوایٹ کمپیوٹر ٹریننگ یافتہ پٹواریوں کو لینڈ ریکارڈ سنٹروں پر اہم ذمہ داریاں تقو یض کرنے بارے سنجیدہ ہے۔

مشاورت

مزید : ملتان صفحہ آخر