مہنگائی: حکومت نے غریبوں سے جینے کا حق چھین لیا‘ ملک احمد یا ر ہنجرا

    مہنگائی: حکومت نے غریبوں سے جینے کا حق چھین لیا‘ ملک احمد یا ر ہنجرا

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے پنجاب میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوش شربا اضافے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

کہ موجودہ حکومت نے غریب عوام کو سہولیات دینے کی بجائے ان سے کھانے پینے کا حق بھی چھین لیا ہے، آئے روز اشیاء خودونوش کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ ہوتا جارہا ہے کہ مزدور اچھا کھانا تک نہیں کھا سکتا،ٹماٹرکے ریٹ نے عوام کے منہ لال کردئیے ہیں اور حکمرانوں کو لگنے والی مرچیں 250روپے کلو فروخت ہو رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بنائی جانے والی ”پنجاب قیمت ایپ“ کا تجربہ بری طرح فیل ہو گیا ہے، دکاندار من مرضی کے ریٹ وصول کررہے ہیں اور وزراء سب اچھا کی رپورٹس دے رہے ہیں،”پنجاب قیمت ایپ“ پر ریٹ اور دکانداروں کے ریٹس مختلف ہیں،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دی گئی قیمتیں کچھ اور ہیں،اس صورتحال میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور مارکیٹ کمیٹیاں غیر فعال ہوکر رہ گئی ہیں،سرکاری نرخ نامے دکانوں میں صرف بطور شو پیس ہی سجاکے رکھے گئے ہیں

احمد یار

مزید : ملتان صفحہ آخر