اراضی ریکارڈ سنٹرز بند‘ مسائل میں اضافہ‘ شہریوں کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج

      اراضی ریکارڈ سنٹرز بند‘ مسائل میں اضافہ‘ شہریوں کا انتظامیہ کیخلاف ...

  



کوٹ ادو‘ رحیم یار خان (بیورو رپورٹ‘ تحصیل رپورٹر) پنجاب بھر میں اراضی ریکارڈ سنٹر کے عملہ کی اپنے مطالبات کے حق میں جاری ہڑتال کئی روز سے جاری رہی ہے، عملہ کی ہڑتال (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

کی وجہ سے اراضی ریکارڈ سنٹر کوٹ ادو کو بھی تالے لگا دیے گئے ہیں جسکی وجہ سے اراضی سنٹر ویران ہو گیا ہے،ہڑتال سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا روزانہ نقصان ہو رہا ہے، ہڑتال کی وجہ سے اراضی ریکارڈ سنٹر کے متعلقہ کام کروانے والے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ حکومتی خزانے کوہڑتال کی وجہ سے مقامی اراضی ریکارڈ سنٹر سمیت صوبائی سطح پر قائم 150اراضی سنٹرز سے کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے انکے مطالبات میں شامل ہے کہ اینٹی کرپشن کی طرف سے براہ راست کارروائی کی بجائے محکمہ کی رپورٹ پر کارروائی کی جائے،دوسرے سرکاری محکموں کی طرح اراضی ریکارڈ سنٹرز کے ملازمین کو بھی کنفرم کیا جائے۔ حکومت پنجاب اور وزارت مال کی عدم دلچسپی اور روایتی سستی کے باعث گزشتہ ایک ہفتہ سے کمپوٹرائزذ لینڈ ریکارڈ سنٹرز بند ہونے سے رحیم یارخان سمیت صوبے بھر کے شہری ذلیل وخوار ہونے لگے ہیں جن کو اپنی زمینوں کے ریکارڈ تک فراہم نہیں کیا جارہا ہے حتی کہ بیعہ کی فرو تک کا اجرا نہیں ہورہا ہے اس طرح سرکار کو بھی بھاری نقصان ہو رہا ہے اور سائلین کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جارہا ہے سول عدالتوں میں زیر سماعت ہزاروں مقدمات میں ریکارڈ کی اشد ضرورت ہوتی ہے جوکہ سائلین فراہم کرنے سے قاصر ہیں اسی طرح حکومت کی طرف سے کئی پروگراموں میں لینڈریکارڈ لازمی ہوتا ہے جوکہ نہ ہونے کی وجہ سے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اسی طرح درجنوں سٹوں کے اندراج ہونے کے لئے اراضی انتقالات نہیں ہورہے ہیں رجسٹری برانچوں میں بھی کام مکمل طور پر بند ہوگیا ہے بیعہ کی فرد ملکیت کا اجرا نہ ہونے کی وجہ سے سائلین رجسٹریاں تک نہیں کروارہے ہیں عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لینڈریکارڈ کا متبادل نظام رائج کیا جائے یا مینول ریکارڈ کے اجرا کا بندوبست کیا جائے سائلین کو ہڑتال کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتہ سے اراضی ریکارڈ کا اجرا بند ہونے سے بے شمار مسائل بڑھ گئے ہیں۔

ریکارڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر