چوتھی تھل جیپ ریلی‘ رنگارنگ تقریبات اختتام پذیر‘ آصف فضل فاتح

  چوتھی تھل جیپ ریلی‘ رنگارنگ تقریبات اختتام پذیر‘ آصف فضل فاتح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان‘ مظفرگڑھ‘ لیہ‘ چوک اعظم‘ چوبارہ (نیوز رپورٹر‘ نامہ نگار‘ نمائندہ خصوصی) چوتھی تھل جیپ ریلی کے موقع پر لیہ تھل میلہ کی تین روزہ رنگا رنگ تقریبات ریگزار تھل میں اپنی تمام تررنگینوں کو بکھیرتے ہوئے ا نمٹ یادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔میلہ کے تیسرے اور آخری دن(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

کی تقریبات کا آغاز قومی پرچم کشائی اور قومی ترانے سے کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایم این اے عبدالمجیدخان نیازی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت محمدطاہر رندھاوا،ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ،پی ٹی آئی رہنماسجن خان تنگوانی وبشارت رندھاوا،اسسٹنٹ کمشنرز سلیمان لون و نیاز احمد،ضلعی افسران موجود تھے۔ گزشتہ رات معروف شعراء کرام جن میں تہذیب حافی،مخمور قلندی ودیگر نے اپنا خوبصورت و مترنم کلام پیش کیااورکمشنرڈی جی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک،آر پی او ڈی جی خان ڈویژن عمران احمد،صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار وڑائچ کی صدارت میں کلچرل نائٹ کا پروگرام ہوا جس میں معروف فوک گلوکار شفاء اللہ روکھڑی نے اپنے فن کا مظاہر ہ کیاجسے شرکاء محفل نے بے حدداد دی علاوہ ازیں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیاگیاجبکہ ملک عمران ڈلو نے کمپپئرنگ کے فرائض سرانجام دیے۔آخری روز کی تقریبات میں شرکاء کے تفریح طبع کے لیے مختلف پروگرامز رکھے گئے تھے جن میں کبڈی،سٹیج شو،رسہ کشی،میجک شو،جھومرقابل ذکر تھے۔رسہ کشی کا مقابلہ شاہین کلب نے جیت لیا کبڈی میچ ڈی سی الیون اور ایم پی اے الیون کے درمیان ہوا جو ایم پی اے الیون نے جیت لیا۔ میلہ کے آخری روز بچوں وخواتین و ہزاروں شائقین نے شرکت کی تاحدنگاہ انسانوں کا سمندر نظر آیاجو مختلف سٹالز سے خریداری کرتے رہے و فوڈسٹریٹ میں معیاری کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے اس موقع پر مختلف سٹالز پر میوزک کا اہتمام کیاگیا تھاجہاں جھومرکامظاہرہ بھی پیش کیاجاتا رہا جس سے شرکاء محظوظ ہوتے رہے اورشرکاء نے لیہ تھل میلہ کو ایک شاندار ایونٹ قرار دیا جبکہ کامیاب انعقاد،موثر سیکورٹی،پارکنگ کے انتظامات پر منتظمین کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ادھر چوتھی سالانہ تھل جیپ ریلی کے غیرحتمی ابتدائی نتائج موصول ہوگئے، جن کے مطابق اے کٹیگری میں آصف فضل پہلے نمبر پر، زین محمود دوسرے اور محمد جعفر تیسرے نمبر پر رہے، بی کٹیگری میں محمد نعمان پہلے، عامرخان دوسرے جبکہ عمرپروا تیسرے نمبرپررہے، غیرحتمی نتائج کے مطابق سی کٹیگری میاں رفیق پہلے، ندیم خان دوسرے جبکہ گوہرسانگی تیسرے نمبر پر رہے، ڈی کٹیگری میں ظفرخان پہلے، بیرواگ مری دوسرے اورعمراقبال تیسرے نمبر پر رہے چوتھی تھل جیپ ریلی کے کھلاڑیوں نے بنائے گئے ٹریک کو مشکل اوردشوارگزار قرا ر دیا ہے جس کی وجہ سے اکثرکھلاڑیوں کی گاڑیاں خراب ہوگئیں اورریسرزکو لاکھوں روپے کینقصان کا سامنا کر نے کے ساتھ ساتھ ریس سے بھی باہر ہونا پڑا ہے۔ گزشتہ روز صحرائے تھل میں ہونیوالی چوتھی جیپ ریلی میں شریک کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ تھل جیپ ریلی کیلئیایساٹریک بنایاگیاجس میں غلطی کی گنجائش نہیں تھی۔صحرائے تھل میں ہونے والے اس ایونٹ میں مشکل اوردشوار ٹریک کی بجائے قدرے آسان اور سادہ ٹریک بنایا جاتا تاکہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو اس جانب راغب کیا جائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ٹریک کی تیاری میں اگر ہر قسم کی ورائٹی کا خیال رکھا جاتا توڈرائیورز کومہارت دکھانیکابھرپورموقع ملتااورشائقین بھی زیادہ محظوظ ہوتے جبکہ چوتھی تھل جیپ ریلی 2019ء کے موقع پرسکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات عمل میں لائے گئے۔گزشتہ روز ہونے والی چوتھی تھل جیپ ریلی کے بنائے گئے 195کلو میٹرٹریک پربنائی گئی ہرآبزرویشن پوسٹ پرسکیورٹی اداروں کے اہلکارتعینات کئے گئے تھے۔جو ٹریک بالخصوص آبادی والے علاقیاور رنگپورروڈکے متوازی گزر رہا تھااور وہاں سڑک کے قریب ہونیکی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت تھی وہاں پرآرمی اورپولیس کے نوجوان تعینات کئے گئے۔ جبکہ اس کے دوران فیورٹ ریسر آؤٹ ہوگئے اور نئے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا۔