شادی سیزن‘ پولٹری مصنوعات کی مانگ ڈبل‘ ریٹس پھر اپ

  شادی سیزن‘ پولٹری مصنوعات کی مانگ ڈبل‘ ریٹس پھر اپ

  



ملتان (نیوز رپورٹر)شادیوں کے سیزن اورسردی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے ملتان سمیت گرد ونواح میں پولٹری مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوگیاہے۔گلگشت،نیوملتان،ممتاز آباد،ایم ڈی اے چوک،پل براراں،مظفر آباد،کینٹ،اندرون شہر سمیت بیشتر مارکیٹوں میں برائیلر(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

چکن گوشت کی مانگ میں اضافہ ہو گیاہے۔اسی طرح انڈوں کی طلب بھی بڑھ گئی ہے۔ ہول سیل ڈیلرشہباز قریشی کام کہنا ہے کہ شادی سیزن اورسردی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے ملتان سمیت گرد ونواح میں پولٹری مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوگیاہے۔اس کے ساتھ ساتھ سردیوں میں پولٹری فارمرز مرغیوں کو گرم رکھنے کیلئے گیس ہیٹرز اورلکڑیاں استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے پیداواری اخراجات میں اضافہ ہواہے۔ انہوں نے کہاکہ پولٹری کیلئے خوراک برازیل اوردیگر ممالک سے درآمد کی جاتی ہے اس کے علاوہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے بھی پیداواری اخراجات بڑھ جاتے ہیں جس کی وجہ سے پولٹری کی قیمتوں پرفرق پڑتا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر