حادثات میں 2بچوں‘ خاتون سمیت 4افراد جاں بحق

  حادثات میں 2بچوں‘ خاتون سمیت 4افراد جاں بحق

  



ملتان ‘ لیاقت پور‘ کہروڑ پکار‘ رحیم یار خان (خبر نگار خصوصی‘ نامہ نگار‘ سٹی رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان) ٹریفک حادثہ میں خا تون جاں بحق ہو گئی۔پولیس قطب پور کے مطابق عرفان اپنی بہن فوزیہ بی بی کے ہمراہ مو ٹرسا ئیکل پر جا رہاتھا کہ عالمگیر چوک کے قریب اسکا دوپٹہ موٹرسا ئیکل کی چین میں (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

پھنسا جسکی وجہ سے موٹرسا ئیکل گر گئی پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے ان پر چڑھ گئی۔خاتون موقع پر جان بحق ہوگئی جبکہ عرفان زخمی ہو گیا جسے نشتر منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس قطب پور نے کاروائی شروع کر دی ہے۔ تیز رفتار موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ گذشتہ شب شاہی روڈ پر رشید آباد کے قریب ساٹھ سالہ غلام سرورولد پیر بخش اپنی نئی ہنڈا 125پر جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی ٹریکٹرالی سے جاٹکرایہ جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑگیا۔ جس کی نعش ریسکیو1122نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال لیاقت پورمنتقل کیا۔ بہاولپور سے کہروڑ پکا میں ماموں کے گھر ملنے کے لئے آنے والا 4سالہ معصوم بچہ بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی خالق حقیقی سے جا ملا اچانک بچے کی وفات پر اہل محلہ میں کہرام مچ گیامحلہ داروں کے مطابق واپڈا کومحلہ پٹواریوں میں تین بجلی کے کھمبوں میں کرنٹ کی اطلا ع دی گئی تھی لیکن بروقت کوئی ایکشن نہ لیا گیا آخر کرنٹ نے بچہ کی جان لے لی کہروڑ پکا محلہ پٹواریوں والا میں مسجد عمر فارو ق کے امام مسجد قاری عزیز احمد کا نواسہ چار سالہ عبد الہادی جوکہ بہاولپور سے کہروڑ پکا میں آیا ہوا تھا گھر سے با ہر مسجد کی طرف جا رہا تھا مسجد کے ساتھ آہنی کھمبے کو ہاتھ لگانے پر کرنٹ لگ گیا ظالم کرنٹ نے بچہ کو ہسپتال؛ جانے تک کی بھی مہلت نہ دی راستے میں ہی دم توڑ گیا بچہ کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا12سالہ لڑکا ہسپتال میں دم توڑگیا‘ چک58پی کارہائشی12سالہ سانول کو سڑک کراس کرنے کے دوران تیزر فتار کار نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا‘ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود سانول جانبرنہ ہوپایا اور دم توڑگیا جبکہ مختلف حادثات میں شدید زخمی ہونے والے32 افراد جن میں سردار گڑھ کارہائشی5سالہ محمدطاہر‘ پیل والا پل کا5سالہ محمد بلال‘ ڈیرہ بگٹی کا50سالہ رضا احمد‘ کینال کالونی کا 45سالہ جان مسیح‘ مرید شاخ کا18سالہ محمدسلیم‘ اڈہ خانپور کا11سالہ عزیزالرحمن‘ صادق آباد کا19سالہ محمدحسن‘ نواز آباد کا45سالہ علی نواز‘ چک133کا25سالہ عبدالجبار‘ چک116کا 60 سالہ محمدارشدجاوید‘ خانپورکا35سالہ محمدساجد اور 16سالہ ثمار وغیرہ کوہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر