چوتھی تھل جیپ ریلی‘ حتمی نتائج کا اعلان

  چوتھی تھل جیپ ریلی‘ حتمی نتائج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سپیشل رپورٹر) چوتھی تھل جیپ ریلی میں پری پیئرڈ کیٹگری میں آصف فضل،محمد نعمان خان،میاں رفیق احمد،ظفر خان بلوچ، سٹاک کیٹگری میں نوشیرواں ٹوانہ،(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

سلطان بہادر عزیز،اسد مروت،میاں شکیل جبکہ وویمن کیٹگری میں سلمیٰ مروت نے کامیابی حاصل کر لی ہے، صحرائے تھل میں ہونے والی چوتھی تھل جیپ ریلی 2019ء کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق پری پیئرڈ کیٹگری میں آصف فضل نے 195کلومیٹر کا سفر 2گھنٹے 13منٹ 43سیکنڈ سے طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے، زین محمود صرف ایک سکینڈ کے فرق سے دوسری نمبر پر رہے، انہوں نے یہ فاصلہ 2گھنٹے 13منٹ اور44سکینڈ میں طے کیا، تیسری پوزیشن جعفر مگسی نے حاصل کی، انہوں نے یہ فاصلہ 2گھنٹے 18منٹ 24سکینڈ میں طے کیا،پری پیئرڈ بی کیٹگری میں پہلے نمبر پر نعمان خان آئے، انہوں نے فاصلہ 2گھنٹے 24منٹ49 سکینڈ میں طے کیا، دوسرے نمبرعامر خان مگسی آئے اور یہ فاصلہ انہوں نے 2گھنٹے 26منٹ 22سکینڈ میں مکمل کیا۔اس کیٹگری میں تیسرے نمبر پرعمر پرویز کیانی آئے انہوں نے ٹریک2گھنٹے29منٹ اور35سکینڈ میں طے کیا۔سی کیٹگری میں میاں رفیق احمد اول آئے، انہوں نے فاصلہ 2گھنٹے 5331منٹ 2سکینڈ اور دوسرینمبر پر آنے والے ندیم خان نے فاصلہ 2گھنٹے33منٹ 13سکینڈ میں طے کیا،اس کیٹگری میں گوہر سانگی تیسرے نمبر پر آئے انہوں نے یہ فاصلہ 2گھنٹے 33منٹ 28سکینڈ میں مکمل کیا،ڈی کیٹگری میں ظفر خان بلوچ اول آئے، انہوں نے فاصلہ 2گھنٹے31منٹ 39سکینڈ اور دوسرینمبر پر آنے والے ریسر بیرواغ مزاری نے فاصلہ 2گھنٹے 33منٹ 13سکینڈ میں مکمل کیا۔تیسر ینمبر پر آنے والے عمر اقبال کانجو نے فاصلہ 2گھنٹے 35منٹ 14سکینڈ میں طے کیا، سٹاک اے کیٹگری میں نوشیرواں ٹوانہ پہلے اور زوہیب دوسرے نمبر پر رہے، بی کیٹگری میں سلطان بہادر، عثمان اقبال اور داؤد عباسی پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، سی کیٹگری میں اسد مروت، سعید مبین احمد اور ملک بابر اعجازپہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، ڈی کیٹگری میں میاں شکیل، شاہ گل مزاری اور ارباب علی مہراول،دوم،سوم رہے،وویمن کیٹگری میں سلمیٰ مروت نے فاصلہ 2گھنٹہ 34منٹ 45سکینڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔دریں اثنا فیصل سٹیڈیم مظفر گڑھ میں جیپ ریلی میں کامیاب ہونیوالے امیدواروں کو انعامات بھی دیئے گئے ہیں۔