شادی تقریب میں فائرنگ‘ 10سالہ لڑکا شدید زخمی‘ والد گرفتار‘ تفتیش شروع
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے والد کے ہاتھوں گولی لگنے پر 10سالہ بیٹا شدید زخمی‘ تفصیل کے مطابق تھانہ بھونگ کی حدود اقبال نگر(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)
کے علاقہ میں قریبی رشتہ داروں کی شادی کی تقریب میں ملزم اختیاراحمد نے ہوائی فائرنگ شروع کردی‘ جس کی زد میں آکر اس کا10 سالہ کمسن بیٹا علی حسن گولی لگنے پر شدید زخمی ہوگیا‘ طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کردیا‘ جہاں طبی امداد کے باوجود علی حسن کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔اسسٹنٹ سب انسپکٹرکی مدعیت میں پولیس نے اقدام قتل کامقدمہ درج کرکے ملزم والد اختیاراحمد کو گرفتارکرکے تھانہ منتقل کردیا ہے۔