نشتر ہسپتال: 3مریضوں میں ڈینگی کی صدیق
ملتان ( خبر نگار خصو صی) نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سولیشن وارڈ میں ڈینگی کے شبہ میں زیر علاج مزید تین مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی, ڈینگی میں مبتلا زیر علاج مریضوں کی(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)
تعداد دس ہو گئی تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سولیشن وارڈ میں ڈینگی کے شبہ میں ہفتہ کی رات تین نئے مریضوں کو آئی سو لیشن وارڈ میں منتقل کر کے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے،جن کی رپورٹس گزشتہ روز موصول ہونے پر تینوں مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی,یوں مجموعی طور پر ڈینگی کا شکار زیر علاج مریضوں کی تعداد دس ہو گئی،جبکہ شبہ میں دو نئے مریضوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر کے نمونے لیبارٹری بھجوا دئے گئے ہیں ،جبکہ ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق نشتر ہسپتال سے ڈینگی کے شکار ایک سو تراسی سے زائد مریض اب تک صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہو چکے ہیں، جبکہ بیشتر مریض لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے مرض کا شکار ہو کر ملتان نشتر ہسپتال پہنچے ہیں۔