ڈی ایچ اے بہاولپور‘ رہائشی پلاٹس کی قرعہ اندازی‘ تقریب میں اہم شخصیات شریک

ڈی ایچ اے بہاولپور‘ رہائشی پلاٹس کی قرعہ اندازی‘ تقریب میں اہم شخصیات شریک

  



بہاول پور( بیورورپورٹ) ڈی ایچ اے ایک انٹرنیشنل انوائرمنٹ اور برینڈنیم ہے ڈی ایچ اے کاعظیم الشان منصوبہ بڑی تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہے جس شہرمیں بھی ڈی ایچ اے تعمیر ہوتاہے اس شہر کامعیارزندگی بلندہوجاتاہے ان خیالات کااظہار مقررین نے ڈی ایچ اے (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

کی 5 ویں بیلٹنگ کے موقع پر 5،8 مرلہ اور 2 کنال رہائشی پلاٹس، 4 اور 8 مرلہ کمرشل پلاٹ اور 4 اور 8 کنال فارم ہاؤسز (رہائشی پلاٹس) کی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب میں 400 سے زیادہ خصوصی طور پر مدعو مہمانوں نے شرکت کی تقریب میں محلات کے شہربہاول پور میں ڈی ایچ اے کے ذریعہ متعارف کروائے گئے عالمی معیار کے طرز زندگی کو اجاگر کیا گیا۔اس موقع پر جی او سی 35 ڈویڑن کے میجر جنرل محمد زاہد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اوراپنے خطاب کے دوران انہوں نے ڈی ایچ اے بہاولپور میں جاری فاسٹ ٹریک ترقیاتی کام پر زور دیا۔بیلٹ تقریب میں ہاکی کے لیجنڈری کھلاڑی سمیع اللہ خان نیازی، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹرز ڈی ایچ اے، بریگیڈڈ عارف راشد کیانی (ر) اور بریگیڈ شاہد محمود بھی موجود تھے۔پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے بہاولپور، بریگیڈرمحمد کاشف مغل نے تقریب کے انعقاد پر مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے شرکا ء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ اے بہاولپور اپنے رہائشیوں کو ان کے دروازے پر بہترین رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ ڈی ایچ اے بہاولپور نے مختلف منصوبوں جیسے، ڈی ایچ اے ولاز، پرائمری اسکول، کمرشل ایریا، ڈی ایچ اے کلب اور آفس کمپلیکس پر ترقیاتی کاموں کی رفتار میں مزید اضافہ کیا ہے۔مختلف سیکٹروں میں رہائشی پلاٹوں کے قبضے کے بعد 100 ولاز جلد ہی مالکان کے حوالے کردیئے جائیں گے۔ این ڈی یو، NUML، AOHS اور SKMT کے ساتھ پہلے ہی مفاہمت نامے پر دستخط ہوچکے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو جلد ہی ڈی ایچ اے بہاولپور میں پیش کی جانے والی تعلیمی، صحت، رہائشی، تفریحی اور تجارتی سہولیات سے فائدہ پہنچے گا۔تقریب کے آخرمیں ڈی ایچ اے بہاول پورپارک میں نصب ڈانسنگ فاونٹین کاافتتاح کیاگیا ہے۔

شریک

مزید : ملتان صفحہ آخر