زائد فیسیں‘ بڑے پرائیویٹ سکولوں کیخلاف آپریشن بند‘ مالکان کا دباؤ‘ متعدد افسر تبدیل

زائد فیسیں‘ بڑے پرائیویٹ سکولوں کیخلاف آپریشن بند‘ مالکان کا دباؤ‘ متعدد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) پرائیویٹ سکولز کی زائد فیسوں کے معاملے میں حکومت پنجاب کی دو عملی سامنے آگئی ‘ ایک طرف افسران تعلیم کو کارروائی کے احکامات اور دوسری طرف با اثر مالکان کے تعلیمی اداروں کے خلاف ایکشن سے روکا جانے لگا۔ بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

پرائیویٹ سکولز کی زائد فیسوں کا نوٹس لیتے ہوئے فیسوں کی شرح جنوری 2017کی سطح پر منجمد کرنے کاحکم دیا اور اس کے بعد کے عرصے میں طلباوطالبات سے زائد وصول کی گئی فیسیں ان کو واپس کرنے کاحکم دید یا مگر یہاں یہ صورتحال ہے کہ ایک طرف تو پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے افسران تعلیم کو سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے تو دوسری جانب با اثر مالکان کے سکولز کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے‘اس صورتحال میں سی ای اوز ایجوکیشن بے بس ہو کر رہ گئے ہیں کیونکہ بیشتر با اثر سیاستدان اور بیوروکریٹس نے بھی سکول کھول رکھے ہیں‘خود سامنے نہیں آتے لیکن درحقیقت یہ خود ہی سکولز کے مالکان ہیں‘ ان با اثر شخصیات کے سکولز کے خلاف کارروائی کرنے اور جرمانے کرنے والے افسران تعلیم کو تبدیل کر دیا گیا ہے‘ حکومت پنجاب کی اس دو عملی کا شکار ہونے والوں میں سابق سی ای او ملتان شمشیر احمد خان بھی شامل ہیں جنہوں نے 3معروف نجی سکولز کو فیسیں کم نہ کرنے اور واؤچرز پیش نہ کرنے پر جرمانے کئے تو فوری طور پر ان کا تبادلہ کر دیا گیا۔ اسی بنا پر سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کو یقینی نہیں بنایا جا سکا۔ تعلیمی حلقوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تبدیل