ملتان میں جعلی الیکٹرک کنٹریکٹر کا انکشاف‘ بوگس ٹیسٹ رپورٹس آگئیں

        ملتان میں جعلی الیکٹرک کنٹریکٹر کا انکشاف‘ بوگس ٹیسٹ رپورٹس آگئیں

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان میں جعلی الیکٹرک کنٹریکٹرکا انکشاف کررہے ہیں‘ فرضی ٹیسٹ رپورٹس جاری کرنے میں مصروف‘ بتایا گیا ہے کہ نیو ملتان کا رہائشی نجم انصاری نامی شخص خود کو الیکٹرک کنٹریکٹر ظاہر کرکے بجلی کے کنکشنوں کی مد میں فرضی لوڈ اور وائرنگ کی فرضی ٹیسٹ رپورٹ جاری کر رہا ہے۔ جعلساز اس دونمبری کے لئے بھٹی الیکٹرک کا لائسنس استعمال کر رہا ہے۔ الیکٹرک کنٹریکٹر (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

کے لئے ضروری ہے کہ اس کی اپنی فرم ہو جس کے پاس ایک انجینئر‘ایک سپر وائزر اور ایک وائر مین پر مشتمل سٹاف ہونا ضروری ہے مگر اس نوسر بازکے پاس انجینئر‘ سپروائزر اور وائرمین کا سٹاف ہونا تو دور کی بات ہے‘ اس کی تو کوئی فرم ہی نہیں ہے‘ نہ ہی اس کا کوئی آفس ہے۔ ان پڑھ شخص خود کو الیکٹرک کنٹریکٹر ظاہر کرکے سرکار اور سائلین کی آنکھوں میں دھول جھونک کر سارا دن میپکو دفاتر میں گھومتا ہے اورگھریلو‘ کمرشل اور انڈسٹریل سمیت تمام کیٹگریز کی فرضی ٹیسٹ رپورٹس گھر بیٹھے جاری کر رہا ہے اور نوٹ چھاپ رہا ہے۔ اس کے خلاف اس سے قبل میپکو حکام کو بھی شکایات موصول ہو چکی ہیں اور اس کی ٹیسٹ رپورٹس چیلنج ہو چکی ہیں مگر یہ رشوت سمیت مختلف حربے استعمال کرکے ہر بار کارروائی سے بچ جاتا ہے اور مسلسل دو نمبریاں کرنے میں مصروف ہے۔عوامی حلقوں نے وزارت توانائی کے حکام‘ الیکٹرک انسپکٹر ملتان ریجن اور میپکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی الیکٹرک کنٹریکٹر نجم انصاری کے معاملات کی انکوائری کرکے اس کو پکڑا جائے اور اسکے خلاف رولز کے مطابق کارروائی کی جائے۔اس بارے میں وزارت توانائی پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کو چیک کیاجائے گا اور رولز کے مطابق ایکشن لیاجائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر