الاٹیوں کی سہولت‘ واجبات جمع کرانیکی تاریخ میں 31جنوری تک توسیع

  الاٹیوں کی سہولت‘ واجبات جمع کرانیکی تاریخ میں 31جنوری تک توسیع

  



ملتان(سپیشل رپورٹر)گورنمنٹ آفیشلز کو آپریٹو ہاؤس بلڈنگ سوسائٹی نے واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیوں کی سہولت کیلئے واجبات جمع کرانے کی تاریخ میں 31جنوری تک توسیع کردی ہے۔ اس تاریخ تک ادائیگی نہ کرنے والوں کے پلاٹ منسوخ کردئیے جائیں گے۔ یہ فیصلے چیف ایگزیکٹو چوہدری غفار شاہد کی صدارت میں ہونے والے سوسائٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔ جس میں صدر رائے محمد حنیف، سرپر(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

ست اعلیٰ محمد رمضان اوربڑی تعداد میں الاٹیز نے شرکت کی۔ تمام امور اکثریت رائے سے منظور کئے گئے اورحاضرین نے باضابطہ ہاتھ اٹھا کر منظوری دی۔ اجلاس میں واپڈا ٹاؤن فیزIمیں راستہ دینے کیلئے معاہدہ کی منظوری بھی دی گئی۔ پلاٹوں کی منتقلی فیس میں سات سال بعد 500روپے کا اضافہ کیاگیا۔ اب ایک ہزار کے بجائے 1500روپے فی مرلہ وصول کرنے کی منظوری دی گئی اورموقع پرقبضہ دینے کی فیس 500روپے فی مرلہ میں وصول ہوگی جبکہ ان اوسی کے اجراء کی فیس ایک ہزار روپے فی پلاٹ ہوگی۔ سوسائٹی نے مہمند اوربھاشا ڈیم فینڈ کے کیلئے ایک لاکھ روپے کی منظوری بھی دی ایسے ممبران جن کے پلاٹ بلاک ای اور ایف میں الاٹ شدہ ہیں اوران کی مکمل رقم جمع ہو چکی ہے ان کو متبادل پلاٹ دے کرپلاٹوں میں الاٹ کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی۔ اجلاس میں سابق بجٹوں کی منظوری کے ساتھ 2019-20کے بجٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں ملکی رقم جمع کرانے والے ایس ے الاٹیوں کو دس فیصد رعایت کی منظوری دی گئی اجلاس میں چیف ایگزیکٹو چوہدری غفار شاہد نے ایجنڈا پڑھ کرسنا یااورالاٹیز نے باضابطہ طورپر ہاتھ اٹھا کر اس کی منظوری دی بعد ازاں انہوں نے الاٹیز کاشکریہ ادا کیا گیا۔

اجلاس

مزید : ملتان صفحہ آخر