حکومت سے کوئی ڈیل نہیں ہائی،پرویز الٰہی کا بیان مسترد کرتا ہوں:مولانا فضل الرحمٰن
اسلام آباد (نیوزایجنسیاں)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت سے ڈیل یا مفاہمت کے تاثر کو مسترد کردتے ہوئے کہاہے کہ پرویزالٰہی کے بیان کی پر زور تردید کرتا ہوں،مذاکرات کیلئے ہمارے ساتھ بیٹھنے کے بعد مسلم لیگ (ق) کی حکومت کے اتحادی ہونے کی پرانی پوزیشن برقرار نہیں رہی ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی کے انٹرویو کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مسلم لیگ (ق)کے سینئر رہنما اور پنجاب اسمبلی کے سپیکر ہمارے موقف سے قائل ہوکر گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کیلئے ہمارے ساتھ بیٹھنے کے بعد مسلم لیگ (ق)کی حکومت کے اتحادی ہونے کی پرانی پوزیشن برقرار نہیں رہی ہے۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ پرویزالٰہی سے یا ان کے ذریعے کوئی ڈیل اور کوئی مفاہمت نہیں ہوئی، وہ اس بات کی پر زور تردید کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پرویزالٰہی مفاہمت کے جذبے سے آئے تھے، انہوں نے کچھ لے کر جانے کی بات اپنی پوزیشن سے کی تھی۔ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان آرام سے نہیں بیٹھے ہوئے انہیں کپکپی لگی ہوئی ہے، ہم خیالی پلاؤ کے ساتھ گھروں سے نہیں نکلے۔
مولانافضل الرحمن