بجلی بلوں میں ”کرنٹ“ کسان اتحاد کا 20نومبر کو احتجاج کا اعلان

بجلی بلوں میں ”کرنٹ“ کسان اتحاد کا 20نومبر کو احتجاج کا اعلان

  



وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)پاکستان کسان اتحاد ضلع وہاڑی کا ماہانہ اجلاس ڈیرہ محمداکرم کمبوہ میں ہوا اجلاس کی صدارت ضلعی صدرافتخاراحمد چوہدری نے کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر افتخار احمد چوہدری اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اکرم کمبوہ نے کہا ہے کہ موجودہ ٹیوب ویل بل میں ناجائز FPAاورQTR ٹیکس نکال کر بل درست نہ کرنیکی صورت میں بل ادا نہ کرنے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

کا اعلان کرتے ہیں مرکزی قائدین کی ہدایت کے مطابق ضلع وہاڑی میں بھی 20نومبرکو پریس کلب کیسامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اس کے علاوہ 27نومبرکولاہوراور28نومبرکو اسلام آباد احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے احتجاج کے لیے تیاریوں میٹنگز کا شیڈول مرتب کیاگیا اجلاس میں پاکستان کسان اتحاد کے عہدیداران وکارکنان میلسی سیمیاں ناصر مہرارشد مہرارشاد لڈن سے غلام حسین اورتحصیل صدروہاڑی قاضی محمد نواز چوہدری اقبال یوسف سیٹھ اسد محمدعرفان راشد اسحاق چوہدری اکرم شاد غلام رسول کمبوہ ودیگر نے بھی شرکت کی

اعلان

مزید : ملتان صفحہ آخر