نیدرلینڈ کی ملکہ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

نیدرلینڈ کی ملکہ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) نیدر لینڈز کی ملکہ میکسما 25 سے 27 نومبر کو پاکستان کا دورہ کریں گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی کہ ملکہ میکسما اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمایندہ کے طور پر پاکستان کا دورہ کریں گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران ملکہ میکسما صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی۔ ترجمان نے بتایاکہ ملکہ میکسما دورہ پاکستان میں عوامی اور نجی شعبوں کے متعدد شراکت داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ ترجمان نے بتایا کہ ملکہ میکسما بطور نمائندہ انکلوسیو فننانس فار ڈیویلپمنٹ یہ دورہ کر رہی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نکلوسیو فنانس فار ڈیویلپمنٹ حکومت کی اہم. ترجیحات میں شامل ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نے فنانشل انکلوثن کے لیے حالیہ برسوں میں کئی اقدامات کیے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملکہ میکسما مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے اسٹیٹ بنک کا ایک اقدام ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ اس اقدام کا مقصد ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ اور چھوٹی ادائیگیوں کے نرخ کو کم کرنا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملکہ میکسما 2009 سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمایندہ خصوصی براے انکلوسیو فنانس براے ترقی ہیں۔
نیدر لینڈ ملکہ

مزید :

صفحہ اول -