موٹروے ایم فائیو پر دو حادثے‘ گاڑی مالکان کو سفر کرنیکی بھاری سزا

  موٹروے ایم فائیو پر دو حادثے‘ گاڑی مالکان کو سفر کرنیکی بھاری سزا

  



ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی)ترنڈہ محمد پناہ کے قریب موٹروے M5 ٹائر پھٹنے سے ٹرک کتا سامنے آنے پر کار الٹ گئی, چائنز انجینئر ز نے ٹرک اور کارمالکان سے سڑک کو پہنچنے والے نقصان کا مطالبہ کردیا, ٹرک مالک کو8لاکھ 30ہزار 1سو 10 روپے جبکہ کار مالک کو30 ہزار جرمانہ کیا گیا ٹرک ڈرائیور جرمانہ کی رقم کا سن کر بے ہوش ہوگیا تفصیل کے مطابق ترنڈہ محمد پناہ انٹر (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

چینج موٹروے M5 کے قریب ٹرک مالک دلاور جو فیصل آباد سے کپڑا اور تولیہ لوڈ کرکے سکھر جارہا تھا کہ ٹرک کا ٹائر پھٹنے سے ٹرک الٹ گیا جس پر وہاں تعینات چائنز انجنیئرز نے ٹرک کو قبضہ میں لے کر ٹرک ڈرائیور کو سڑک کو نقصان پہنچانے پر 8لاکھ 30 ہزار 1 سو 10 روپیے کا چالان تھما دیا جسے دیکھ کر بے ہوش ہوگیا جسطبی امداد کیلئے بی وی ایچ بہاول پور داخل کردیا گیا جبکہ ٹرک کے ساتھ کا عملہ ساری رات بارش میں سڑک پر پڑے ٹھٹھرتے رھے دوسرے حادثہ میں ترنڈہ محمد پناہ انٹر چینج سے 500 میٹر قبل ننکانہ سے کندھکوٹ جانے والی کار کے سامنے اچانک کتا آگیا جس سے کار بے قابو ہوکر قلابازیاں کھاتی ہوئی موٹروے کی سپورٹ روڈ پر جاگری اور مکمل تباہ ہوگئی کار میں سوار کندھکوٹ کے رہائشی نتیش کمار رویت کمار ساحل کمار دیپ کمار اور وشال کمار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچادیا گیا ھے نتیش کمار کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ھے جبکہ یہاں بھی موٹروے ایم فائیو کے چائنز انجینئرز اپنی نااہلی سدھارنے کی بجائے کار مالک کو30 ہزار کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم صادر کردیا موٹروے ایم فائیو ترنڈہ محمد پناہ انٹر چینج کے چائنیز انجیئرز کے ان اقدامات سے ڈرائیورز اور مسافر تشویش کا شکار ہیں اور موٹروے پر سفر کرنے سے ہچکچاہٹ کا شکا رہیں

جرمانہ

مزید : ملتان صفحہ آخر