جمہوری قوتیں ہمارے ساتھ ہیں‘ عمران خان کو گھر بھیج کر دم لیں گے‘ فضل الرحمن سے محمد سلیم ناصر کی ملاقات‘ پلان بی پر تفصیلی تبادلہ خیال

  جمہوری قوتیں ہمارے ساتھ ہیں‘ عمران خان کو گھر بھیج کر دم لیں گے‘ فضل ...

  



ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر):سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے پلان بھی کامیابی سے جاری ہے، پلان سی پر بھی عمل ہوگا،حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیے اور نہ اہل کٹھ پتلی حکمرانوں کو اقتدار سے نکالنے کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔آج جمیعت علماء اسلام پاکستان کی بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ان خیالات کا اظہار قائد(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

جمیعت مولانافضل الرحمان نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والے جے یو آئی کی صوبائی شوریٰ کے ممبر محمد سلیم ناصر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی کارکن اور عوام متحد رہیں اور پلان بی پر عمل کریں۔ عوام حقیقی تبدیلی کی راہ دیکھ رہے ہیں عمران خان نیازی ٹولے کو گھر بھیج کر دم لیں گے پی ٹی آئی میں دراڑیں پڑ چکی ہیں، مہنگائی بیروزگاری کے ستائے عوام آزادی مارچ کا حصہ ہیں تمام جمہوری قوتیں ہمارے ساتھ ہیں

قوتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر