حکومت شعبہ تعلیم کیلئے اہم اقدامات کررہی ہے فاروق امان اللہ خان کی ٹیچرز وفد سے گفتگو

حکومت شعبہ تعلیم کیلئے اہم اقدامات کررہی ہے فاروق امان اللہ خان کی ٹیچرز ...

  



جام پور (نامہ نگار)پنجاب حکومت تعلیم کے شعبہ کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے۔ پہلی بار تعلیم کے شعبہ کا سیاست سے پاک (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

کرتے ہوئے میرٹ پر ان لائن پندرہ سو اساتذہ کے تبادلہ جات ہو ئے ہیں۔ اساتذہ کرام علاقائی تعلیمی پسماندگی کیلے کام کریں یہ بات ممبر صوبائی اسمبلی سردار فاروق امان اللہ خان نے پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلع صدر سید قیصر حسین بخاری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد میں عبدالحکیم خان۔ شاہد خان۔ ضمیر خان۔ ربنواز ہانبھی۔ ڈپٹی ڈی ای او عطاء حسین سلیرہ۔ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ راجن پور میں لیٹریسی کی شرح انتہائی کم ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کو تعلیم کے شعبہ میں مزید اساتذہ کی بھرتی اور سکولوں کے اجراء کے لیے استدعا کی۔ وزیر اعلی پنجاب نے راجن پور کے تعلیمی اداروں میں سٹاف کی منظوری کے علاوہ اداروں کی حالت زار کو بہتر کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز دینے کا وعدہ کیا۔ راجن پور میں اچھی شہرت کے حامل افسران کا تقرر کیا گیا۔ سابقہ ادوار میں تعلیم کے شعبہ کو سیاست کی بھینٹ چڑھا گیا۔ کرپٹ افسران کا تقرر کراکے قانو ن کی دھجیاں اڑائی گئی۔ ضلع صدر سے اساتذہ کے مسائل کے علاوہ نئے سکولوں کے اجراء۔ اور ددوسال قبل تعمیر ہو نے والے سکولو ں میں سٹاف کی منظوری کا بھی مطا لبہ کیا۔ جس پر ممبر صوبائی اسمبلی نے تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

گفتگو

مزید : ملتان صفحہ آخر