ڈیرہ: مہنگائی مافیا کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کا حکم‘ ٹیمیں الرٹ

  ڈیرہ: مہنگائی مافیا کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کا حکم‘ ٹیمیں الرٹ

  



ڈیرہ غازیخان. (سٹی رپورٹر):وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں بھی آٹا،چینی،ٹماٹر اور دیگر اشیاء کی گرانفروشی کی رپورٹ پر انتظامیہ کو کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے ٹاسک فورس اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مارکیٹ میں نکلیں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔ناقص کردگی پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی علاوہ ازیں حکومت پنجاب (بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

نے صارفین کو گرانفروشوں کی اطلاع کے لئے قیمت ایپ متعارف کرادی ہے عوام سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے کی اطلاع ایپ کے ذریعے آن لائن کرسکتے ہیں اور انتظامیہ کو فوری کارروائی کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔ضلع ڈیرہ غازی خان سے متعلق قیمت ایپ پر 140 شکایات کا اندراج ہوا جن میں سے 106 پر کارروائی کرتے ہوئے حل کرلی گئیں ہیں۔درین اثناء ضلع ڈیرہ غازی خان میں 14 روز کے دوران گرانفروشی پر 944 مقدمات درج کرکے 19 گرانفروشوں کو گرفتار کیا اور 518200 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔یکم سے 14 نومبر تک 29 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 944 مارکٹ کے معائنہ کے دوران 19 ذخیرہ اندوزوں،242 ملاوٹ مافیا اور 257 گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی۔

ٹیمیں الرٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر