دہشت گرد کلبھوشن بھارت کا اصل چہرہ،انڈین وزیر خارجہ کا فرانسیسی اخبار کو انٹرویو پاکستان مخالف مکروہ مہم:دفتر خارجہ

  دہشت گرد کلبھوشن بھارت کا اصل چہرہ،انڈین وزیر خارجہ کا فرانسیسی اخبار کو ...

  



اسلام آباد (نیوزایجنسیاں) پاکستان نے بی جے پی کو تشدد پسند پارٹی کے ایجنڈے پر گامزن قرار دیتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سبرامینیم جے شنکر کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں امن کے حوالے سے دئیے گئے بیان کو مسترد کردیا۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ‘ ہم بھارتی وزیر خارجہ کے بے بنیاد بیان کو مسترد کرتے ہیں جو انہوں نے فرانسیسی اخبار اور دیگر مخصوص میڈیا اداروں کو انٹرویو کے دوران دیا’۔بیان میں کہا گیا ہے کہ‘انٹرویو بھارت اور بی جے پی حکومت کی پاکستان مخالف مکروہ مہم کی ایک اور مثال ہے، بی جے پی، آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے اور نسل پرستی کے ایجنڈے پر گامزن ہے’پاکستان نے بھارت کو تنبیہ کی ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف جنون اور حقائق مسخ کرنے سے باز رہے۔ڈاکٹر فیصل کی نے کہاکہ پاکستان بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو مسترد کرتا ہے۔ دہشت گردی کیلئے پاکستان بھیجا گیا کلبھوش بھارت کا اصل چہرہ ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے فرانسیسی اخبار اور دیگر اداروں میں انٹرویو دیا۔ یہ بیان بی جے پی حکومت کے پاکستان مخالف پراپیگنڈے کا مظہر ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارتی وزیر کے مقبوضہ کشمیر میں معمول کے حالات کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن وہاں ریاستی دہشتگردی بھارتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل کیوں نظر نہیں آ رہے؟ مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نفرت کا پرچار کرنے والوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن گیا ہے۔ بھارت میں ریاستی سرپرستی میں اپنی اقلیتیوں کے نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔ بھارت میں آر ایس ایس اور بی جے پی انتہا پسند نظریے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔دوسری طرف صدر مملکت ڈاکٹر عارف علویاوروزیراعظم عمران خان،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اورشاہ محمود قریشینے سری لنکا کے نومنتخب صدر گوتابایاراجہ پاکسا کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ نے نو منتخب سری لنکن صدر کو مبارکباد دی ہے۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ گوتابایا راجاپاکسا نے 7نومبر کو ہونے والے سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے، پاکستان امید کرتا ہے کہ نومنتخب صدر کی قیادت میں سری لنکا خوشحالی اور امن کی طرف سفر جاری رکھے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان سری لنکن حکومت کی طرف سے آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کی مبارکباد دیتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی قیادت نئے سری لنکن صدر اور ان کی ٹیم کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی منتظر ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ حکومت پاکستان دیرینہ تعلقات کو بھرپور انداز میں آگے بڑھانے اور اس شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم رکھتی ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے سری لنکا کے نو منتخب صدر گوتابایا راجاپکسے کو مبارکباد  دی ہے۔اپنے تہینتی پیغام میں صادق سنجرانی  نے کہا کہ نو منتخب سری لنکن صدر کی قیادت میں سری لنکا مزید ترقی کرے گا، پاکستان سری لنکن تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ 

دفترخارجہ 

مزید : صفحہ اول