اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی سیاستدانوں،اعلیٰ افسروں کا ذاتی ڈیٹا چرالیا:سیکریٹری آئی ٹی
اسلام آباد (آن لائن) اسرائیل کی خفیہ ایجنسی نے پاکستان کے اعلیٰ افسران، وزراء سیاستدان اور پارلیمنٹرین کا ذاتی ڈیٹا چرالیا ہے جس کے نتیجہ میں وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے تمام افسران اور سیاستدانوں کے علاوہ عام شہریوں کیلئے ایڈوائزری حکم جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام لوگ اپنا ذاتی ڈیٹا وٹس ایپ، فیس بک میں سٹور کریں اور نہ وٹس ایپ کے ذریعے شیئرز کریں تاکہ وہ ہزیمت سے بچ سکیں وفاقی سیکریٹری انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی شعیب صدیقی کی طرف سے جاری سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی نے دنیا بھر کے اہم ممالک کے اعلیٰ اختیارات کے حامل اشخاص کا ڈیٹا چوری کرلیا ہے جس میں پاکستان سرفہرست ہے۔اسرائیل کی خفیہ ایجنسی نے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے اسرائیل کی ایک آئی ٹی کمپنی کی خدمات حاصل کی ہیں اس کمپنی کا نام ہے (این ایس او) جس کے مالویئر(PEGASUS) کے نام سے ایک سافٹ ویئر ایجاد کیا ہے جس کے ذریعے اہم افراد کے واٹس ایپ اورفیس بک پر موجود ڈیٹا چرالیا گیا ہے پیگاسس سسٹم کے میلاور ایک ایسا سسٹم ہے جو افراد کے فیس بک اور وٹس ایپ میں سٹور یا ریکارڈ کیا گیا مواد تک رسائی حاصل کرلیتا ہے تاہم ایسے موبائل جو اینورائیڈ سسٹم پر مبنی ہیں زیادہ غیر محفوظ ہیں،وفاقی سیکرٹری شعیب صدیقی نے تمام صوبائی اور وفاقی حکومت کے اعلیٰ افسران بشمول وفاقی سیکریٹریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اہم سرکاری احساس معلومات پر مشتمل دستاویزات وٹس ایپ یا فیس بک پر ہرگز شیئرز نہ کریں کیونکہ اس طریقہ سے معلومات کا تبادلہ کرنا انتہائی غیر محفوظ ہے وفاقی سیکرٹری نے کہا کہ دس مئی 2019 سے قبل خریدے گئے تمام موبائل فون کو فوری تبدیل کیا جائے جبکہ متعلقہ ادارے وٹس ایپ سسٹم کو ازسرنو ترتیب دیں تاکہ دشمن خفیہ ایجنسیوں کے حملوں سے محفوظ رہ سکیں۔
موبائل ڈیٹا چوری