پنجاب ہیلتھ رینکنگ آگئی ناقص کارکردگی پر متعدد ڈپٹی کمشنرز سی ای اوز کو شوکا ز نوٹس

پنجاب ہیلتھ رینکنگ آگئی ناقص کارکردگی پر متعدد ڈپٹی کمشنرز سی ای اوز کو شوکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جام پور (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب کے ہیلتھ ریکنگ پروگرام کے تحت راجن پور 36نمبر سے نکل کرکے 18پر آگیا۔ تمام تر وسائل اور فنڈ زکے باوجود مرکز کے سنگم پر واقع راولپنڈی 36پر لاہور نویں نمبر پر جبکہ وزیر اعلی پنجاب کا ضلع ڈیرہ 32پر پہنچ گیا ہے۔ ناقص کارگردگی کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز وسی سی او ز کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔ پرائمری اینڈ سیکنڈیری ہیلتھ کیر پنجاب نے تمام اضلاع کی ریکنگ رپورٹ جاری کردی۔وزیر اعلی پنجاب (بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

کے ہیلتھ ریکنگ پروگرام کے تحت پرائمری اینڈ سیکنڈیری ہیلتھ کیئر نے پنجاب کے چھتیس اضلاع کی ریکنگ رپورٹ جاری کر دی۔ جس کے مطابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبت علی چوہدری کی منظم حکمت عملی اور کامیاب پالیسوں کی بدولت ر اجن پور چھتیس نمبر سے نکل کرکے اٹھارہ نمبر پر اگیا۔جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ پہلا جھنگ دوسرا۔ ناوروال تیسرا۔ چینیوٹ چوتھا۔ پاکپتن پانچواں سیالکوت چھٹا۔ جہلم ساتواں گجرانوالہ اٹھواں لاہو نواں۔ ملتان دسواں میانیوالی گیارہ ل بارہ۔ ساہیوال تیرہ۔ اکاڑہ چودہ۔ گجرات پندرہ۔ خوشاب سولہ۔ لودھراں سترہ۔ راجن پور اٹھارہ۔ رحیم یار خان انیس۔ ننکانہ بیس۔ بہاولپور اکیس۔ فیصل آباد بائیس۔وہاڑی تیس۔ مظفر گڑھ چوبیس۔ حافظہ آباد پچیس۔ اٹک چھبیس۔ بھکر ستائیس۔ قصور اٹھائیس۔ لیہ انتیس۔ شیخوپورہ تیس۔ منڈی بہاوالدین اکتیس۔ ڈیرہ غازی خان بتیس۔ خانیوال تنتیس۔ سرگودھا چونتیس۔ بہاولنگر پنتیس راولپنڈی چھتیس نمبر آگئے۔ وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب نسیم یوسف کھوکھر نے ناقص کارگردگی کے حامل اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز وسی سی او زکو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔۔ راجن پور کی بہتر کارگردگی پر سیاسی وسماجی شخصیات نے سی ای او ہیلتھ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومتی ویژن کے مطابق عوام کو ان کی دیلز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ ہے۔
نوٹس /تشویش