نمونیا سے بچاؤ کا آج عالمی دن ہسپتالوں میں تقریبات کی تیاریاں

  نمونیا سے بچاؤ کا آج عالمی دن ہسپتالوں میں تقریبات کی تیاریاں

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمونیا سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جائے گا، نمونیا کی بیماری سے بچاؤ کا دن منانے کا مقصد بچوں کو نمونیے کی بیماری سے بچاؤ(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

اور احتیاطی تدابیر کے متعلق عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے اور دنیا بھر کی عوام کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں سے وہ نمونیا کی بیماری کے خلاف اقدامات کر سکیں، پاکستان میں ہر سال 71 ہزار بچے نمونیا کا شکار ہو جاتے ہیں جبکہ نمونیا کی بیماری سے دنیا بھر میں ہر سال 2 ملین بچے جاں بحق ہو جاتے ہیں،پاکستان میں 5سال سے کم عمر بچوں میں شرح اموات کی سب سے بڑی وجہ نمونیا ہے،گزشتہ سال ای پی آئی میں نمونیا سے بچاؤ کی ویکسین شامل ہونے کے بعد صورتحال میں بہتری آئی لیکن نمونیا سے متعلق سرکاری ڈیٹا نہ ہونے سے اس کے خلاف مہم متاثر ہو رہی ہے، ماہرین کے مطابق نمونیا کے مریض کے علاج کے لئے گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کرنے کے بجائے مستند ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے تو جان بچانا آسان ہے

نمونیا

مزید : ملتان صفحہ آخر