کالے یرقان سے متاثرہ دو افراد ہسپتال میں جاں بحق

  کالے یرقان سے متاثرہ دو افراد ہسپتال میں جاں بحق

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا خاتون سمیت دو افراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔تفصیل کے مطابق گھوٹکی (سندھ) کی رہائشی55سالہ صغری (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

بی بی اور صادق آباد کارہائشی55سالہ امام بخش کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ 6متاثرین جن میں کوٹ مٹھن کی رہائشی60سالہ وکیلامرتضی‘ صادق آباد کی50سالہ شکیلہ بی بی‘ چک142کا61سالہ محمداسلم‘ رکن پورکا40سالہ شبیراحمد‘چک87کا55سالہ غلام نبی اورظاہر پیر کارہائشی67سالہ حضور بخش کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

کالے یرقان

مزید : ملتان صفحہ آخر