خانیوال: تیزاب کی کھلے عام فروخت‘ جرائم پیشہ عناصر خریداری میں سب سے آگے

خانیوال: تیزاب کی کھلے عام فروخت‘ جرائم پیشہ عناصر خریداری میں سب سے آگے

  



خانیوال (بیورو نیوز) خانیوال شہر و گردونواح کی دکانوں پر خالص تیزاب کے درجنوں کنستر دکانوں کے باہررکھ دیئے جاتے ہیں جن کو دکاندار رات کو متعدد مرتبہ باہر ہی چھوڑ جاتے ہیں (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

، جس سے جرائم پیشہ افراد کسی بھی وقت فائدہ اٹھاتے ہوئے تیزاب گردی جیسے گھناؤنے فعل کے مرتکب ہو سکتے ہیں، ذرائع کے مطابق دکانداروں نے تیزاب کو بوتلوں میں بھر کر سر عام فروخت کرنے شروع کر رکھے ہیں جس پر ضلعی انتظامیہ کو پابندی عائد کرنی چاہیے تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آسکے۔ شہریوں نے نے ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر خانیوال اور ڈی پی اور خانیوال سے تیزاب کی کھلے عام فروخت بند کروانے اور دکانوں کے باہر رکھا تیزاب فوری طور پر دکانوں کے اندر رکھوانے کا حکم جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تیزاب گردی کے واقعات کوروکا جا سکے۔

آگے

مزید : ملتان صفحہ آخر