پنجاب اسمبلی کااجلاس آج،حمزہ،سلمان رفیق شرکت کرینگے

پنجاب اسمبلی کااجلاس آج،حمزہ،سلمان رفیق شرکت کرینگے

  



لاہور(این این آئی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج (پیر) سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعدقائد حزب اختلاف حمزہ شہبازاور خواجہ سلمان رفیق بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ بتایاگیا ہے کہ اجلاس سے قبل بزنس ایڈوائزری کمیٹی اور تمام جماعتوں کے پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس ہوں گے جس میں اجلاس کیلئے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ اپوزیشن کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کئے جانے کا امکان ہے۔ پروڈکشن جاری ہونے کے بعدجیل حکام کرپشن کیسزمیں گرفتار قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کواجلاس میں شرکت کیلئے جیل سے اسمبلی لائیں گے۔اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کرد ہ ایجنڈے کے مطابق حکومت کی جانب سے مدت میں توسیع کیلئے پانچ آرڈیننسز ایوان میں پیش کئے جائیں گے۔پنجاب ایگریکلچر ل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی، پنجاب لوکل گورنمنٹ اورپنجاب ویلیج پنجائیت،نیبر ہڈ کونسل ترمیمی آرڈیننسز بھی ایوان میں پیش کئے جائیں گے۔ حکومت کی جانب سے پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی،کمپنیز پرافٹ (ورکرزپارسیٹیپشن) اورپنجاب لینڈ ریو نیو کے ترمیمی بل متعارف جبکہ پنجاب لینڈ ریو نیو،پنجاب زکوۃ اینڈ عشر  اور  پنجاب سیزڈ اینڈ فریزڈ انسٹی ٹیوشنز(مدارس،سکول) کے ترمیمی بلوں کے مسودات منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ 

پنجاب اسمبلی

مزید : صفحہ اول