”پاکستان میں صدراتی نظام کا نفاذ“ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

”پاکستان میں صدراتی نظام کا نفاذ“ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

  



اسلام آباد(آئی ین پی)ٹوئٹر پر پاکستان میں صدراتی نظام کا نفاذ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔اتوار کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر " "PakNeedsPresidentialSystem  ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا،سوشل میڈیا صارفین نے PakNeedsPresidentialSystem کے ہیش ٹیگ کیساتھ59ہزار سے زائد ٹوئٹس کیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وزیر اعظم عمران کو صدارتی نظام میں صدربنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ ٹوئٹر پر کپتان امید پاکستان ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہا جبکہ گیم اوور سلیکٹڈ ٹاپ ٹرینڈ میں تیسرے نمبر پر رہا۔

ٹاپ ٹرینڈ

مزید : صفحہ اول