ملتان:‘ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتیں‘ ”پولیس گم“

  ملتان:‘ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتیں‘ ”پولیس گم“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( خبر نگار خصو صی) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق بدھلہ سنت پولیس کے علاقے میں تین(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

ڈاکوؤں نے اظہرعباس سے پانچ ہزار روپے اور ایک موبائل فون جبکہ محمد یوسف سے پندرہ ہزارروپے چھین لئے گئے نیوملتان پولیس کے علاقے میں احمد سے 35ہزار روپے اور سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں محمد صابر سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا شاہ شمس پولیس کے علاقے سے ساجد، عبدالرحمان اور محمد اعظم کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے چہلیک پولیس کیعلاقے سے رضوان اور دیگر 15افراد کے موبائل فون سیٹ چوری کر لئے گئے چہلیک پولیس کیعلاقے میں آمنہ خان کے گھر سے بارہ لاکھ روپے مالیت کے زیورات ونقدی، ممتاز آباد پولیس کیعلاقے میں واجد سلیم کے گھر سے 56ہزارروپے مالیت کا لیپ ٹاپ، ظہور کے گھر سے 15ہزارروپے مالیت کا سامان، شاہد علی کا موٹرسائیکل، کینٹ پولیس کیعلاقے سے امجد کا موٹرسائیکل، گلگشت پولیس کے علاقے سے احمد او ردیگر افراد کے 21عدد موبائل فون سیٹ، شاہ رکن عالم کالونی سے غلام فرید کا موٹرسائیکل، سیتل ماڑی پولیس کے علاقے نعمان کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا صدر پولیس کے علاقے سے مظہرعلی کا موٹرسائیکل، الپہ پولیس کیعلاقے سے اللہ رکھا کے 92ہزار روپے مالیت کے درخت، لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے سے محمد صبغت اللہ کا موٹرسائیکل، محمد اسلم کے گھر سے ایک لاکھ 85ہزار روپے مالیت کا سامان اور مخدو م رشید پولیس کے علاقے سے عبدالرحمان کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا
گم