سرفراز اچھا کھلاڑی محنت کرکے واپس اوپر آئے گا، عمران خان

سرفراز اچھا کھلاڑی محنت کرکے واپس اوپر آئے گا، عمران خان

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی چھٹی کے روزپرانے دوستوں سے گپ شپ، کھیلوں کی بہتری کے لیے پرامید دکھائی دیئے، کہتے ہیں مصباح الحق کی تعیناتی ایک مثبت اقدام ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چھٹی کا دن پرانے دوستوں کے ساتھ بنی گالہ میں گزارا۔ دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نیا ڈومیسٹک نظام حقیقی ٹیلنٹ اوپر لائیگا، تاہم دیگر شعبوں کی طرح کرکٹ میں بھی نئے نظام کو مزاحمت کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہماری فرسٹ کلاس کرکٹ معیاری نہیں ہوگی ہم کرکٹ میں پیچھے رہ جائیں گے۔وزیراعظم نے مصباح الحق کی تعیناتی کو مثبت قدم قراردیتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق محنتی اور ایماندار سپورٹس مین ہے۔ مصباح میں سلیکشن اور کوچنگ کی صلاحیتیں موجود ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد اچھا کھلاڑی ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں محنت کرکے واپس آئے۔

عمران خان

مزید : صفحہ اول