کشمیری خواتین کی عصمت دری بھارتی فوج کا ہتھیار بن چکا، عارف علوی 

کشمیری خواتین کی عصمت دری بھارتی فوج کا ہتھیار بن چکا، عارف علوی 

  



 اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج عصمت دری کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔ اتوار کو اپنی ٹویٹ میں صدرمملکت نے بھارتی ٹی وی پروگرام کا ایک کلپ ٹیگ کیا جس میں ایک بھارتی ریٹائر ڈفوجی آفیسر ایس پی سنہا جو بھارتیہ جنتا پارٹی کا رہنما ہے، شرمناک طور پر کشمیری خواتین کی عصمت دری کی وکالت کر رہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا میجر جنرل (ر) ایس پی سنہا ٹی وی پر بیٹھ کر کشمیری خواتین کی عصمت دری کی وکالت کر رہا ہے جس سے بھار تی مقبوضہ کشمیر میں خواتین کیساتھ سلوک کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے جہاں اس قسم کے لوگوں کو وسیع اختیارات دے کر انہیں چھوٹ دی گئی ہے۔ 

عارف علوی 

مزید : صفحہ اول