صدر مملکت عارف علوی خاتون اول  کے ہمراہ آج کوئٹہ کا دورہ کرینگے 

صدر مملکت عارف علوی خاتون اول  کے ہمراہ آج کوئٹہ کا دورہ کرینگے 

  



کوئٹہ (این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خاتون اول کے ہمراہ (آج) کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خاتون اول کے ہمراہ آج پیر کی صبح کوئٹہ پہنچیں گے خکوئٹہ آمد کے بعد صدر ڈاکٹر عارف علوی بلوچستان یونیورسٹی جائیں گے جہاں وہ تین روزہ بلوچستان لائیوسٹا ک ایکسپو کا افتتاح کریں گے جبکہ خاتون اول گورنر ہاؤس کوئٹہ میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگاہی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔ صدر مملکت گورنر بلوچستان،وزیراعلیٰ بلوچستان اور اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

صدر دورہ

مزید : صفحہ اول