ایم ایس قتل کیس‘ ایس پی کی سربراہی میں نئی تفتیشی ٹیم تشکیل

ایم ایس قتل کیس‘ ایس پی کی سربراہی میں نئی تفتیشی ٹیم تشکیل

  



ملتان‘ میاں چنوں (خبر نگار خصوصی‘نمائندہ پاکستان) مقتول ایم ایس ڈاکٹر اشعر مسعود کے قتل کی تفتیش میرٹ پر نہیں کی جا رہی پولیس ملزم پیٹی بھائی سب انسپکٹر مظفر خان کو بچانے کے متحرک تفتیش جدید سائنسی بنیادوں پر کی جائے ملزمان کو جان بوجھ کہ ضمانت کروانے کا موقع دیا گیا پولیس نے ڈاکٹرحافظ محمد مزمل کے گھربلاوجہ چھاپہ مارکر خواتین کو ہراساں کیاملزمان جلد گرفتار کر کے دہشت گردی (بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

ایکٹ کی دفعات شامل نا کی گئی تو پنجاب بھر کی سطح پر احتجاج کریں گے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے صدر ڈاکٹرمسعودرؤف ہراج کی جنرل سیکرٹری پی ایم اے میاں چنوں ڈاکٹر طاہر حسین چوھدری میاں چنوں میں پریس کانفرنس اوراحتجاج تفصیل کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول ایم ایس ڈاکٹر اشعر مسعود قتل کی تفتیش مقامی پولیس جان بوجھ کر درست طریقے سے نہیں کر رہی FIRکے نامز د ملزم سب انسپکٹر مظفر خان جوکہ مقتول ڈاکٹر کی سابقہ بیوی کا بھائی ہے کو بچانے کے لیے تفتیشی آفیسر عارف سب انسپکٹر ثبوت اکٹھے نہیں کر رہا اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے ضمانت کروانے کا موقع دیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش جدید سائنسی بنیادوں پر کی جائے مقدمہ میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات 7ATAلگائی جائے انہوں نے الزام عائد کیا کہSHO تھانہ سٹی رانا فرخ سجاد اور کانسٹیبل شہباز نے ملزمان کو پکڑنے کی بجائے ڈاکٹرحافظ محمد مزمل کے گھر چھاپہ مارکر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا اور خواتین سے بد تمیزی کی جس کے بارے میں آرپی او ملتان کو بھی آگاہ کیا ہے مگر تا حال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی اس موقع پر PMAخانیوال مظفر گڑھ،کبیر والا کے عہدے دار اور مقامی ڈاکٹرز نذیر ہراج،ڈاکٹر حافظ قمر زمان ڈاکٹر حافظ ندیم ڈاکٹر طاہر حسین چوھدری ڈاکٹر آصف منیر چوھدری۔ ڈاکٹر شاہد اقبال چوھدری ڈاکٹر تنویر اجمل،ڈاکٹر محمد رفیق گجر،ڈاکٹر بلال ربانی،ڈاکٹر مشتاق چوہدری،ڈاکٹر اکبر،ڈاکٹر عبدالستار کمبوہ و دیگر ڈاکٹروں سمیت پیر امیڈیکل سٹافب نے بھی پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی پی ایم اے کے عہدے داروں کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم یہ احتجاج بڑھانے پر مجبور ہوجائیں گے اور پنجاب سطح پر تمام ہسپتالوں کی او پی ڈی بند کرکے شدید احتجاج کیا جائے گا ڈاکٹر اشعر مسعود قتل کیس میں میرٹ پر تفتیش نہ ہونے ہے معاملے پر گزشتہ روز پی ایم اے جنوبی پنجاب کے وفد نے صدر پی ایم اے ملتان ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں ڈی پی او خانیوال فیصل شہزاد سے ملاقات کی,کیس سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا گیا بعدازاں تفصیلی گفتگو کے بعد ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں نئی تفتیشی ٹیم بنا دی گئی جبکہ کیس کے تفتیشی افسر کو بھی تبدیل کرتے ہوئے ڈی ایس پی میاں چنوں کو نیا تفتیشی افسر بنا دیا گیا،جبکہ کیس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر پولیس سے تعاون اور معلومات شئیرنگ کے حوالے سے فوکل پرسنز پر مبنی چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گء،اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ ابتدائی ایف آئی آر میں موجود سقم کو بھی دور کیا جائے گا،جبکہ ڈی پی او خانیوال نے یقین دہانی کروائی کہ وہ خود ٹی ایچ کیو میاں چنوں کا دورہ کر کے اس کیس پر مکمل نظر بھی رکھیں گے اور میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنائیں گے,وفد میں ڈاکٹر مقبول عالم،زاہد خان،ذوالقرنین حیدر،یوسف لغاری،ڈاکٹر طاہر،شاہد اقبال،شفقت،وقار نیازی،دیگر ڈاکٹر،نرسز اور ڈاکٹر اشعر مسعود کے لواحقین بھی موجود تھے۔

تشکیل

مزید : ملتان صفحہ آخر