فوڈ اتھارٹی ٹیم کا لیہ میں آپریشن‘ 600کلو مردہ مرغیاں تلف

  فوڈ اتھارٹی ٹیم کا لیہ میں آپریشن‘ 600کلو مردہ مرغیاں تلف

  



فتح پور (سٹی رپورٹر) مردہ مرغیوں سے بھرا رکشہ پکڑا گیا، فوڈ اتھارٹی نے600 کلو گرام مرغیاں مردہ قرار دے کرتلف کردیا، نا تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر 260ٹی ڈی اے کے قریب اہل علاقہ نے مردہ مرغیوں سے لوڈ رکشہ کی نشاندہی کی،جس پر بروقت کارائی کرنے پر رکشہ ڈرائیور (بقیہ نمبر58صفحہ12پر)

موقع سے فرار ہو گیا، میڈیا کی نشاندہی پر فوڈ اتھارٹی لیہ نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا، معائنہ کے بعد20عدد بیگ وزن تقریبا 600سو کلو گرام موقع پر تلف کر دئے، میڈیا کی نشاندہی پر فوڈ ایکٹ کے تحت رکشہ نمبر LYU-349کے ڈرائیور اور دو نامعلوم افراد سمیت تین افراد کے خلاف تھانہ فتح پور پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی۔

تلف

مزید : ملتان صفحہ آخر