جنرل بس سٹینڈ ملتان‘ نادہندہ کرایہ داروں کیخلاف آپریشن‘ 39دکانیں سیل

جنرل بس سٹینڈ ملتان‘ نادہندہ کرایہ داروں کیخلاف آپریشن‘ 39دکانیں سیل

  



ملتان(سپیشل رپورٹر) جنرل بس اسٹینڈپرنادہندہ کرایہ داروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا ہے اور39 دوکانیں کو سیل کر دیا گیا۔آپریشن کی قیادت سیکرٹری آرٹی اے نے کی۔جنرل بس اسٹینڈ کی انتظامیہ نے بلاک اے اور ایچ میں دوکانیں آٹھ سال قبل کرایہ پر دی تھیں۔کرایہ کی عدم ادائیگی پر انتظامیہ نے نوٹس جاری کیا تو نادہندہ دوکانداروں کے صدر ذوالفقار نے ہائی کورٹ ملتان بنچ سے حکم (بقیہ نمبر59صفحہ12پر)

امتناعی حاصل کر لیا۔آٹھ سال بعد حکم امتناعی ہفتہ کے روز خارج ہوا۔حکم امتناعی خارج ہوتے ہی ضلعی انتظامیہ نے آپریشن کرکے دوکانیں سربمہر کر دیں۔بس اسٹینڈ کے اندر تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا اورتین ٹرک سامان قبضے میں لے لیا گیا۔آپریشن میں بس اسٹینڈ کے سٹاف،سول ڈیفنس فورس اور کارپوریشن کے عملہ نے حصہ لیا۔سیکرٹری آرٹی اے نے اس موقع پر بتایا کہ کرایہ داروں کے ذمہ 4 کروڑ 13 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔دوکانیں بااثر افراد نے لیز پر حاصل کرکے آگے کرائے پردے دیں تھی۔بااثر افراد خود کرایہ وصول کررہے تھے لیکن حکومت کوادائیگی نہیں کر رہے تھے۔سیکرٹری آرٹی اے نے بتایا کہ دوکانوں کو دوبارہ لیز پر دیا جائے گا جبکہ نادہندگان سے رقم کی وصولی کے لیے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سیل

مزید : ملتان صفحہ آخر