سکول‘ کالج کی گرلز بسوں کیساتھ فحش حرکات کرنیوالا نوجوان گرفتار

  سکول‘ کالج کی گرلز بسوں کیساتھ فحش حرکات کرنیوالا نوجوان گرفتار

  



ملتان ( خبر نگار خصو صی) پو لیس نے سکول کالج کی گرلز بسوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر فحش حرکات کرنے والا نوجوان گرفتار کر لیا ذرا ئع کے مطا بق گز شتہ روز سوشل میڈیا پر فحش حرکات کرنے والے نوجوان کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر سی پی او ملتان محمد زبیر دریشک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ جس پر انفارمیشن ونگ، سیکیورٹی برانچ سی پی او آفس اور پولیس تھانہ گلگشت نے کاروائی(بقیہ نمبر60صفحہ12پر)

کرتے ہوئے ملزم ملزم شیخ فہیم ولد عبد الرشید سکنہ حافظ جمال کو حافظ جمال روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کے خلاف تھانہ گلگشت کی پو لیس نے کارروائی پولیس شروع کر دی گئی ہے۔

گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر