حکومتی اتحادی ہیں اور رہیں گے:پرویز الٰہی

حکومتی اتحادی ہیں اور رہیں گے:پرویز الٰہی

  



لاہور(این این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکومت میں شامل اتحادیوں میں اختلاف پیدا کرنے کی کوئی سازشی تھیوری کامیاب نہیں ہوگی اور ایسا کرنیوالے ناکام رہیں گے، ہم حکومتی اتحادی ہیں اور رہیں گے انشاء اللہ کوئی غلط فہمی پیدا نہیں کر سکتا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی حقیقتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے ہمیشہ درست بات کی ہے اور دھرنوں کے دوران بھی ٹکراؤ روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے جبکہ نوازشریف کے معاملے پر بھی جو کہا وہ وزیراعظم عمران خان کے فائدے کیلئے کہا۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ ملک کو سیاسی انتشار سے بچانے کیلئے دھرنے کے دوران مولانا فضل الرحمن سے رابطے کیے تھے جو درست ثابت ہوئے اور دھرنوں میں امن و امان برقرار رکھنے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیرداخلہ اعجاز شاہ کو جاتا ہے۔دوسری طرف سپیکر پرویزالٰہی سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ سٹیفن شلیگ ہیک نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی اور معزز مہمان نے دونوں ملکوں کے تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

پرویزالٰہی 

لاہور(آئی این پی)سپیکر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا (ن)لیگ کی صوبائی پار لیمانی قیادت سے ملاقات کا فیصلہ (ن)لیگ کو قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کی واپسی پر آماد ہ کر یں گے۔ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے اور قائمہ کمیٹیوں کو فعال بنانے کی پالیسی کے تحت (ن) لیگ کی صوبائی پار لیمانی قیادت سے ملاقات کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور امکان ہے کہ آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقعہ پر پرویز الہی (ن) لیگ کے اراکین اسمبلی سے ملاقات کریں گے اور انکو پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے دیئے جانیوالے استعفے واپس لینے پر آماہ کر نے کی کوشش کریں گے۔

ملاقات  

مزید : صفحہ اول