این اے259 ڈیرہ بگٹی ری پولنگ، غیر حتمی نتائج میں نوابزادہ شاہ زین بگٹی کامیاب

 این اے259 ڈیرہ بگٹی ری پولنگ، غیر حتمی نتائج میں نوابزادہ شاہ زین بگٹی کامیاب

  



ڈیرہ بگٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 259 کے 29 پولنگ سٹیشنز پر ہونیوالی دوبارہ پولنگ کے دوران نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے بازی مارلی۔این اے 259 سے موصول ہونیوالے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 29 پولنگ سٹیشنز پر ہونیوالی دوبارہ پولنگ میں نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے 23 ہزار 234 ووٹ حاصل کیے اور وہ پہلے نمبر پر رہے۔ ری پولنگ کے دوران وڈیرہ میاں خان نے 2359 ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار میر طارق محمود کھیتران 175 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔اس حلقے سے عام انتخابات 2018 میں شاہ زین بگٹی نے 5800 ووٹ حاصل کیے تھے تاہم ری پو لنگ کے دوران ان کے ووٹوں کی تعداد 29 ہزار 34 ہوگئی اور وہ فاتح قرار پائے ہیں۔ عام انتخابات میں طارق محمو د کھیترا ن نے اس حلقے سے 22 ہزار 173 ووٹ حاصل کیے تھے تاہم ری پولنگ کے بعد وہ 22 ہزار 348 ووٹ حاصل کرکے دو سر ے نمبر پر رہے۔جنرل الیکشن 2018 میں وڈیرہ میاں خان کے ووٹوں کی تعداد 14 ہزار تھی جو اب بڑھ کر 16 ہزار 359 ہوگئی ہے تاہم وہ یہ نشست جیتنے میں ناکام رہے اور تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔

شاہ زین بگٹی

مزید : صفحہ اول