اب امپائر کی انگلی چلے گی نہ ہی تبدیلی:بلاول بھٹو،بندہ کچھ بھی کر لے ابو بچتے دکھائی نہیں دیتے:مراد سعید

اب امپائر کی انگلی چلے گی نہ ہی تبدیلی:بلاول بھٹو،بندہ کچھ بھی کر لے ابو بچتے ...

  



اسلام آباد (آن لا ئن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے کہا ہے کہ اب نہ ایمپائر کی انگلی اور نہ جعلی تبدیلی چلے گی صرف اور صرف عوام کی مرضی چلے گی۔سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹو یٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پرانی وڈیو ایک مرتبہ پھر  شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرا سوال آج بھی موجود ہے، میرا سوال سلیکٹڈ اور سلیکٹرز سے بھی ہے، سلیکٹڈ سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ کو ایمپائر کی انگلی پسند آئی، سلیکٹرز سے پوچھتا ہوں کہ کیا تبدیلی پسند آئی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب نہ ایمپائر کی انگلی اور نہ جعلی تبدیلی چلے گی، اب صرف اور صرف عوام کی مرضی چلے گی عوام ہی اصل تبدیلی ہیں۔ دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ضلع کونسل سلمان عبداللہ مراد نے ملاقات کی، جس میں انھوں نے پارٹی قیادت کو درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ جیالوں کا کام عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنا ہے، جیالے شب و روز خدمت کا سفر جاری رکھیں اورعام آدمی کے معیار زندگی کی بہتری کے لیے کام کرے۔

بلاول 

مزید : صفحہ اول