پولیس پتنگ بازی روکنے میں ناکام،ایک اور گھرانہ اجڑ گیا،دو بچوں کا باپ ڈور پھرنے سے جاں بحق

پولیس پتنگ بازی روکنے میں ناکام،ایک اور گھرانہ اجڑ گیا،دو بچوں کا باپ ڈور ...

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر) مغلپورہ کے علاقے میں قاتل ڈور مزید دو بچوں کو یتیم کر گئی۔ دن دیہاڑے پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے 35 سالہ عامرتڑپ تڑپ کرموقع پر ہی دم توڑ گیا۔بتایا گیا ہے کہ ساہو واڑی کا رہائشی عامر گزشتہ روز صبح دس بجے کے قر یب مغلپورہ فلائی اوور پر اپنی موٹرسائیکل پرکینٹ صدر کی طرف جارہا تھا کہ اچانک ایک کٹی پتنگ کی دھاتی ڈور اس کے گلے کو چیرتی ہوئی گزر گئی،عامر سڑک پر گر گیا اور خون میں لت پت ہو کر اس نے موقع پر ہی جان دیدی۔ لوگوں نے فوری طور پر اسے مقامی ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ اطلاع ملتے ہی اہل خانہ بھی ہسپتال پہنچ گئے اور دحاڑے مار مار کر روتے رہے۔ متوفی دو کمسن بچوں کا باپ تھا اور محنت مزدوری کر کے اہل خانہ کی کفالت کر تا تھا،متو فی کی لاش جیسے ہی گھر پہنچی تو وہاں جیسے حشر برپا ہو گیا، محلہ دار،رشتہ دار اور دوست احباب دھاڑے مار مار کر روتے رہے، خواتین کے بین نے فضاکو سوگوار بنا دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈور سے ہلاک ہو نیوالے افراد کی تعداد 3ہو گئی ہے جبکہ دو درجن سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔شہر میں ڈور سے ہلاکتوں کا سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے جا ری ہے جس ایس ایچ او کو وقوعہ کا ذمہ دار قرار دیکر معطل کیا جا تا ہے جلد ہی اسے بحال کر دیا جاتا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے افسو س ناک واقعہ پر علاقہ ایس ایچ او انسپکٹر مدثر اللہ کو معطل کر دیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لا ہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور ہدایت کی کہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ اس سے قبل 20 اکتوبر کو بھی ساندہ میں 20 سالہ عثمان نامی نوجوان ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔ جبکہ اس سے قبل ایک شہری فیکٹری ایر یا میں ڈور سے زخمی ہونے کے چند روز بعد ہسپتا ل میں دم توڑ گیا تھا۔علاوہ ازیں گزشتہ روز ہی روز خو نی ڈور سے 45سا لہ مو ٹر سا ئیکل سو ار شا ہد عر ف شا ہدا گر دن پر ڈور پھر نے سے مصری شاہ اور دوافراد کے نشتر اور شاہدہ ٹاؤن میں زخمی ہو نے کی اطلاعات موصول ہو ئی ہیں۔ 

مزید : صفحہ اول