وائس ایڈمرل فیاض جیلانی کی وائس نیول چیف کے عہدے پر ترقی

وائس ایڈمرل فیاض جیلانی کی وائس نیول چیف کے عہدے پر ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کو پاکستان نیوی کے نئے وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے سبکدوش ہونے والے وائس ایڈمرل کلیم شوکت کی جگہ عہدہ سنبھالا، وائس ایڈمرل کلیم شوکت اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے 1984 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور کرین فیلڈ یونیورسٹی برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں۔محمد فیاض جیلانی کمانڈ اینڈ اسٹاف کی وسیع تجربہ رکھتے ہیں انہوں نے نیول سیکریٹری، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز، پروجیکٹ، ٹریننگ و ایوالیوایشن، پرسنل) اور کمانڈر کوسٹ کے عہدوں پر فرائض انجام دیئے ہیں۔وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی واشنگٹن میں پاک بحریہ کے نیول اتاشی بھی رہے ہیں۔وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور گرین فیلڈ یونیورسٹی برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں۔
فیاض جیلانی ترقی

مزید :

صفحہ اول -