چارسدہ‘ پی ایس ٹی کا پرچہ بدنظمی کا شکار ہو گیا

  چارسدہ‘ پی ایس ٹی کا پرچہ بدنظمی کا شکار ہو گیا

  



چارسدہ (بیو رو رپورٹ)اساتذہ کے خالی آسامیوں کیلئے ایف ٹی ایس کے زیراہتمام پی ایس ٹی کا منعقد ہونے والا پرچہ اس وقت بدنظمی کا شکار ہوگیا جب ٹیسٹ کیلئے انے والے خواتین کی تلاشی مرد پولیس لینے لگے۔جس کے بعد خواتین ٹیسٹ سنٹر کے باہر احتجاج مظاہرہ ہوا خواتین کیساتھ آنے والے مرد رشتہ داروں نے مردان روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔مظاہرین کا موقف تھاکہ خواتین گارڈز تلاشی لے سکتے ہیں لیکن مرد نہیں ان کا کہناتھا کہ امتحانی مراکز میں ہمارے خواتین کی بے عزتی کی جارہی ہے مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ زنانہ امتحانی مرکز میں تلاشی کیلئے خاتون گارڈز کو تعینات کیا جائے. بعد ازاں ضلعی انتظامیہ کے مداخلت اور یقین دہانی پر مظاہرین نے روڈ کھول دیا یاد رہے اس سے قبل ایف ٹی ایس ٹیسٹ کا پرچہ آوٹ ہوچکا تھا جو دوبارہ لیا جا رہا تھا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر