محمد فیاض جیلانی پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف مقرر

      محمد فیاض جیلانی پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف مقرر

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کوپاک بحریہ کا وائس چیف آف نیول اسٹاف مقرر کردیا گیا۔ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کو وائس ایڈمرل کلیم شوکت کی جگہ وائس چیف آف نیول اسٹاف مقرر کیا گیاہے جن کی بطور وائس چیف آف نیول اسٹاف مدتِ ملازمت 16 نومبر 2019 کو مکمل ہوئی۔وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے 1984 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ انہیں اہم کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ ان کی کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس پشین اور پی این ایس معاون شامل ہیں۔ان کی اہم اسٹاف تقرریوں میں چیف اسٹاف آفیسر کمانڈر پاکستان فلیٹ، نیول سیکڑی، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز)، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف(پراجیکٹس)، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پرسنیل)، ڈپٹی چیف آف نیول (ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن) اور کمانڈر کوسٹ شامل ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر