شیر گڑھ‘ جشن عید میلاد النبیؐ عقیدت و احترام سے منایا گیا
شیرگڑھ(نامہ نگار) تنظیم غلامان مصطفیٰﷺ کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا جس میں علاقے کے عوام،علماء کرام،طلباء اور تجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی میلاد کا جلوس میاں عیسیٰ بازار سے شروع ہوکر لوند خوڑ بازار سے ہوتا ہوا اڈہ مسجد میں میلاد کی تقریب منعقد کی گئی تقریب سے شعلہ بیان مقرر پیر طریقت احسان اللہ حسین،پیر فضل میر،حکیم عبد الرشید اورافتخار ملنگ نے خطاب کیا اور کہا کہ حضورﷺ دنیا میں رحمت اللعالمین بن کر بھیجا گیا انہوں جہالت کے اندھیروں کو ختم کرکے دنیا کو اسلام کی روشنی سے منور کیا ہمیں ان کے نقش قدم پر چل کر دین و دنیا کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حضورﷺ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں