کراچی،مسجد میں شہری کو لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار

      کراچی،مسجد میں شہری کو لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار

  



کراچی(کرائم رپورٹر) شہر قائد کے علاقے دھوراجی میں مسجد میں شہری کو لوٹنے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق دھوراجی کے علاقے کی ایک مسجد میں شہری کو لوٹنے والے ملزمان پولیس کی پکڑ میں آ گئے، 9 نومبر کو شہری سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آئی تھی۔اس ضمن میں ایس ایس پی نعمان صدیقی نے بتایا کہ پکڑے گئے ملزمان نے شہری سے ڈھائی لاکھ روپے لوٹے تھے، شہری رقم بینک میں جمع کرانے گیا تھا لیکن وقت ختم ہونے پر واپس جا رہا تھا، کہ ملزمان نے ان سے مسجد میں رقم لوٹ لی۔پولیس کے مطابق ملزمان اقبال، رضوان اور محمد منیر بینک سے نکلنے والوں کو لوٹتے تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر